حکومتی وفد کی ن لیگ سے ملاقات آرمی چیف کی توسیع پر حمایت کی درخواست

ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، پرویز خٹک


ویب ڈیسک January 02, 2020
ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، پرویز خٹک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومت کی نمائندگی پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اوراعظم سواتی نے کی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوئے۔

حکومتی وفدنے مسلم لیگ ن سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی۔

بعدازاں پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پراپوزیشن سے رابطے جاری ہیں، ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، امید ہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے جس کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔