حکومت کی لاپتہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گرفتاری کی تصدیق

انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، ان کے خلاف انکوائری جاری ہے، حکومتی وکیل

انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، ان کے خلاف انکوائری جاری ہے، حکومتی وکیل فوٹو:فائل

حکومت نے کئی روز سے لاپتہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں لاپتہ افراد کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاق کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر انعام الرحیم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، ان کے خلاف انکوائری جاری ہے۔


کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے اہل خانہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ اور ان پر عائد الزامات بتائے جائیں۔ ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم 16 دسمبر سے لاپتہ تھے اور ان کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ انہیں راولپنڈی میں رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔ اہل خانہ نے ان کےاغواکامقدمہ درج کروایا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی تھی۔
Load Next Story