آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں راناثنا اللہ نیب کے سامنے پیش

منشیات کے جعلی کیس کے بے نقاب ہونے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا، ترجمان (ن) لیگ

منشیات کے جعلی کیس کے بے نقاب ہونے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو:فائل

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کرنے پر سابق صوبائی وزیر راناثنا اللہ نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوگئے۔


سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق نیب نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے آج طلب کیا تھا جس پر سابق صوبائی وزیر نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رانا ثنااللہ کو اثاثہ جات کیس میں نیب نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے نئے مقدمے سے رانا ثنااللہ 20 کلو ہیروئین کیس میں بری ہوگئے ہیں، منشیات کے جعلی کیس کے بے نقاب ہونے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا ہے۔
Load Next Story