’’دوسری شادی کب کررہی ہیں‘‘ ماہرہ خان نے بتادیا

سوشل میڈیا پر ماہرہ کے جواب کو کافی سراہا جارہا ہے

ماہرہ خان اور علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی دونوں کا ایک بیٹا ہے فوٹوانسٹاگرام

SHIKARPUR:
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتادیا کہ وہ کب دوسری شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

آج کل شادیوں کا سیزن عروج پرہے، حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیزاوریاسرحسین کی شادی سوشل میڈیا پرچھائی رہی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ پاکستان شوبزکی مشہورجوڑیاں یعنی احد رضا میر، سجل علی، ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یاسرحسین نے اقرا عزیز سے جہیزمیں کیا لیا؟

جب کہ لوگ اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی کافی تجسس میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں شہبازعلی نامی صارف نے ٹوئٹر پر ''آسک ماہرہ'' سیشن کے دوران ان سے یہ سوال پوچھ ہی لیا۔ صارف نے پوچھا ماہرہ خان آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو دوبارہ شادی کرلینی چاہیئے؟

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیزاوریاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے


صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے ان ہی کے اندازمیں کہا ''جب لگے گا تو کرلوں گی''۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ کے جواب کو کافی سراہا جارہا ہے جب کہ کچھ صارفین تو کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی جب چاہیں شادی کریں نہیں تو نہ کریں۔



واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اپنے سابق شوہرعلی عسکری سے 2006 میں لاس اینجلس میں ملی تھیں جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات انڈس ٹی وی اسٹوڈیومیں ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اورماہرہ اورعلی نے 2007 میں شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے والد اس شادی کے خلاف تھے لیکن اپنے بچوں کی ضد کے آگے ان کی نہیں چلی۔ بعد ازاں دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ماہرہ خان اورعلی عسکری کا ایک بیٹا اذلان ہے جو ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

Load Next Story