ٹنڈوالہیار نہر میں60 فٹ چوڑا شگاف کروڑوں کی فصلیں تباہ

سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب، 6 ہزار کی آبادی والا گائوں بھی پانی میں گھر گیا۔

3 سو ایکڑ رقبے پر فصلیں جن میں گنا، گندم، مرچ، ٹماٹر، تورئی، مکئی اوردیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار کے نزدیک ناگنا شاخ میں 60 فٹ کا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب، کروڑوں روپے کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

ہزاروں افراد متاثرہ، 12 گھر بھی پانی میں ڈوب گئے۔ محکمہ آبپاشی کا عملہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کے قریب گوٹھ جارو لغاری کے ناگنا شاخ میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کی وجہ سے 3 سو ایکڑ رقبے پر فصلیں جن میں گنا، گندم، مرچ، ٹماٹر، تورئی، مکئی اوردیگر شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے پر مشتمل بتائی جاتی ہے۔




زیر آب جبکہ گوٹھ جادو لغاری کے کئی گھر اور 6 ہزار نفوس پر آبادی پانی میں گھر گئی ہے اور پورا گوٹھ ڈوب گیا ہے، آباد گاروں علی گوپانگ، عباس گوپانگ، رئیس غلام محمد اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شگاف پڑنے سے کروڑوں روپے کی فصلیں گندم، گنا،مرچی، تورئی، مکئی تباہ ہوچکی ہیں اور پورا گائوں پانی میں ڈوب چکا ہے۔ اطلاع کے باوجود ایریگیشن عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا، اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں شگاف پڑنے سے پورا گائوں ڈوب چکا ہے۔
Load Next Story