مقبوضہ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بیٹی کو ان کے گھر میں نظربند کردیا گیا

التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک January 02, 2020
التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا، بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست یا پھر نظربند کررکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لےکر گھر میں نظر بند کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں

التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں