پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان

نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے بہتر ہوگا، سیکرٹری پی ایچ ایف


Mian Asghar Saleemi/ January 02, 2020
نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے بہتر ہوگا، سیکرٹری پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

ہاکی کے حلقوں سے اچھی خبر آگئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ لیگ 2020 میں ہی ہو گی، قوم کو لیگ کی تفصیلات کے بارے میں میڈیا کے ذریعے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر منظور جونیئر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے بہتر ہوگا، گزشتہ سال کے برعکس 2020 ہاکی کے لئے بہترین ہوگا، جونئیر چمپئن شپ کرانے کامقصد نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا، پہلے ادوار میں ایسے ٹورنامنٹ کو اگنور کیا۔

آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر اشیا کپ کے لیے ٹریننگ کمپ کے لئے 54 لڑکوں کو مدعو کررہے ہیں ،دو ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کمپ لاہور میں منعقد ہوگا، دانش کلیم کمپ کی نگرانی کریں گے جب کہ محمد عمران، مدثر علی خان رانا ظہیر بابر معاون کوچز کے فرائض انجام دیں گے،ہر دورہ پر ٹیم مینجر الگ الگ ہونگے، آصف باجوہ نے کہا کہ تمام کوچز کوالیفائڈ ہے، جو کوچز دستیاب ہیں ان میں دانش کلیم سے بہتر کوئی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔