2020 کو کیسے گزاریں
نیا سال ایک اچھا بہانہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی زندگی اور خود کو تبدیل کرسکتے ہیں
زندگی 20 کے ہندسے میں داخل ہوگئی ہے، مطلب 2020 کا سال شروع ہوچکا ہے۔ اس لیے زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی تبدیل ہونا چاہیے۔ کیونکہ وہی لوگ کامیاب رہتے ہیں، جو بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے ساتھ خود کو بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ نیا سال ایک اچھا بہانہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی زندگی اور خود کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ اور زندگی سے بھی امید رکھ سکتے ہیں کہ یہ کچھ بدل جائے گی اور آپ اپنے وہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جن کےلیے آپ کافی عرصے سے تگ و دو کررہے تھے۔ یہ سوچ بھی کافی پختہ ہے کہ سال کے بدلنے سے زندگی میں کیا خاص تبدیلی آتی ہے۔ کیونکہ شب و روز تو وہی ہوتے ہیں، بس ایک ہندسہ ہی تو تبدیل ہوتا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ نئے سال کی آمد ہمارے اندر ایک مثبت تبدیلی پیدا کرنے کا ایک سنہری موقع ہوتا ہے۔ کیونکہ زندگی جیسے تبدیل ہوتی ہے اس کو گزارنے کے طریقے، پسند ناپسند سب ہی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
تبدیلی قدرت کا ایک سنہری اصول ہے اور کچھ بھی ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ اس لیے اس نئے سال کے شروع ہوتے ہی آپ کو بھی اپنے آپ میں کچھ مثبت تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی۔ ایسی تبدیلیاں جن سے آپ کی زندگی اس ڈگر پر چل نکلے جس کی منزل واضح ہو۔ آپ خود پر تھوڑی سی توجہ دے کر اپنے اندر ایک نئے انسان کو جنم دے سکتے ہیں۔ اس سارے عمل کو شروع کرنے سے پہلے آپ کو ایک لسٹ بنانا ہوگی۔ اپنی کچھ ایسی عادات کی لسٹ جو آپ کو لگتا ہے آپ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ جیسے کہ کاہلی، سستی، وقت کی پابندی نہ کرنا، خود کو کمتر سمجھنا، ہر وقت اپنے نصیب کو کوسنا، منفی سوچ رکھنا، قوت ارادی کی کمی ہونا۔ جو بھی ایسی منفی عادات ہیں ان کو تبدیل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ خود کا سامنا کیجئے، ایک نظر خود کو دیکھیے اور سوچیے کہ زندگی کے جس مقام پر آپ اس وقت کھڑے ہیں کیا آپ اس مقام کے مستحق تھے؟ زندگی جو کھیل آپ کے ساتھ کھیل رہی ہے، اس میں آپ خود کتنے قصوروار ہیں؟
زندگی کا بہت سادہ سا اصول ہے کہ یہ تب تبدیل ہوتی ہے جب اس کو گزارنے والی کی سوچ تبدیل ہو۔ کیونکہ یہ ویسی ہی دکھتی ہے جیسی اس کو گزارنے والی کی نظر ہوتی ہے۔ اگر منفی سوچیں گے تو سب کچھ منفی نظر آئے گا۔ اگر خود کو ناکام تصور کرچکے ہیں تو زندگی بھر کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس لیے اس نئے سال کی شروعات میں ہی زندگی کو دیکھنے والی اپنی عینک درست کرلیجئے۔ اس کو منفی سے مثبت، ناکارہ سے کارآمد، ناامید ی سے پرامید، کمتر سے اعلیٰ ظرف، اور غمی سے خوشی میں تبدیل کرلیجیے۔ یقین جانیے زندگی حقیقت میں تبدیل ہوجائے گی۔
خود کو بدلنے کےلیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے رشتوں سے متعلق سوچ کو بھی تبدیل کیا جائے۔ یہ بہترین وقت ہے کہ آپ کچھ ایسے رشتوں کو اپنی توجہ اور وقت دیں جو حقیقت میں آپ کے ہیں۔ صلہ رحمی کیجیے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑیئے، جو حقیقت میں آپ کے ہر دکھ درد میں آپ کے ساتھ ہوں، ان کو اپنا بنائیے۔
خود کو تبدیل کرنے، رشتے جوڑنے کے ساتھ آپ کو اپنے ذریعہ معاش کی طرف بھی تو جہ دینے کی ضرورت ہے۔ محنت اور وقت دینے کے باوجود بھی اگر آپ کا کچھ نہیں بن رہا تو آپ اس نئے سال کے شروع میں ہی اپنی سوچ کو تبدیل کرلیجیے۔ اس کےلیے سب سے ضروری یہی ہے کہ خود کو ٹٹولیں اور خود سے سوال کریں کہ اس فیلڈ کے بعد کون سی ایسی فیلڈ ہے جس میں آپ کی دلچسپی ہے۔ جو بھی فیلڈ ہے، اس کی طرف چلے جائیے، وہاں محنت کیجئے۔ آپ دیکھیں گے کہ جلد آپ کو اچھے نتائج ملنا شروع ہوجائیں گے۔ کیونکہ اگر ایک راستہ قسمت نہ بدل رہا ہو تو راستہ بدل لینا چاہیے۔
اس نئے سال میں خود کو نیا انسان بنانے کی مکمل کوشش کیجئے۔ کیونکہ آپ کو آپ کے علاوہ کوئی اور، نہ تو آپ کو ناکام کرسکتا ہے اور نہ ہی کامیاب۔ آپ کی زندگی کی سب ذمے داری قدرت نے آپ کے ہاتھ میں دے کر بھیجی ہے۔ اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ خود کو تبدیل کریں اور ایک متوازن اور پرسکون زند گی گزاریں۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔