بنگلا دیش کو پاکستان آکر ٹیسٹ کرکٹ ضرور کھیلنا چاہیے عمر اکمل

کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں، عمر اکمل


Muhammad Yousuf Anjum January 02, 2020
کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں، عمر اکمل

ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پاکستان آکر ٹیسٹ کرکٹ ضرور کھیلنا چاہیے۔

قائد اعظم ٹرافی فائنل میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلانے والے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل لاہور پہنچتے ہی کلب کرکٹ کھیلنے کے لئے میدان میں پہنچ گئے، اسٹار بلے باز نے اوٹی سی لاہور چیلنج کپ میں مغل پورہ سپورٹس کلب کے خلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سینٹر کی ٹیم کی قیادت کی۔

عمر اکمل نے کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لئے کلب اور اسکول کی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلے کرانے پر زور دیا اور پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور پی سی بی حکام کو مبارک باد دی۔

عمر اکمل نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے، آپنے ہوم گراونڈ میں فینز کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی لطف آتا ہے، پی سی بی کی کاوشوں سے سری لنکن ٹیم پاکستان آکر کھیلی اب یقین ہے کہ بنگلہ دیش بھی یہاں آکر ضرور کھیلے گی۔ امید ہے کہ جلد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر ایکشن میں ہوں گی۔ مڈل آرڈر بلے باز نے قائد اعظم ٹرافی اپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔