کوٹری میں پانی کا شدید بحران پیاسے سڑکوں پر آگئے انڈس ہائی وے بند

سائٹ ایریا کی 10کالونیوں کو کئی برس سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، مظاہرین


Nama Nigar November 07, 2013
جیے سندھ قومی محاذ جامشورو کی اپیل پر دیدار شام، عالم بگھیو، شاہد سولنگی کی قیادت میں مکینوں اور عزاداروں نے خدا کی بستی سے ریلی نکالی.

کوٹری میں پانی کا شدید بحران، محرم الحرم کے پہلے ہی روز پیاسے سڑکوں پر آ گئے، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیخلاف نعرے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری سائٹ کی 10 سے زائد کالونیوں خدا کی بستی، بھٹائی کالونی، مسکین کالونی، خانزادہ کالونی، بہار کالونی، خورشید کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کئی برسوں سے پانی کی قلت کے خلاف جیے سندھ قومی محاذ جامشورو کی اپیل پر دیدار شام، عالم بگھیو، شاہد سولنگی کی قیادت میں مکینوں اور عزاداروں نے خدا کی بستی سے ریلی نکالی جو ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی، شرکاء نے انڈس ہائی وے دھرنا دیکر بلاک کر دی جسکے باعث کوٹری سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔



مقررین کا کہنا تھا کہ کوٹری سائٹ کے 10 سے زائد علاقوں میں برسوں سے پانی کی قلت ہے، شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں مگر ضلعی انتظامیہ پانی فراہم کرنے کو تیار نہیں۔ سیاسی بنیادوں پر پانی فراہم کیا جاتا ہے اور محرم کے مہینے میں ضلعی انتظامیہ نے یہاں کربلا بنا دیا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو10 محرم تک احتجاج جاری رکھیں گے اور اس کے بعد ضلع جامشورو میں شٹر بند ہڑتال کی جائے گی۔ مختار کار کوٹری ابوبکر سدایو نے24 گھنٹوں میںپانی فراہمی کی یقین دہانی کرا کر احتجاج ختم کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں