عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

فی تولہ سونا بڑھ کر 88300 روپے اور 10گرام سونا 75703روپے ہوگیا


ویب ڈیسک January 02, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر بڑھ کر 1522 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1522 ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 300 روپے دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 75 ہزار 703 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 1020 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے917 روپے35 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔