پی ٹی آئی نے وعدوں پرعملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے میئرکراچی

بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، وسیم اختر


ویب ڈیسک January 02, 2020
بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، وسیم اختر. فوٹو:فائل

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہے تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بلاول بھٹو کی پیشکش پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی جماعت تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں، ایم کیو ایم کے رہنما اور مئیر کراچی وسیم اختر نے وفاقی حکومت سے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وفاق کے وعدوں پر کھل کر اظہار کیا ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 16 ماہ سے صرف تسلیاں اور یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، عوام کا ہم پر بہت دباؤ ہے، تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا ان کی پیشکش پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔