ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 58 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 02, 2020
آئی ایم ایف کے علاوہ بائی لٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا (فوٹو : فائل)

آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 8 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بائی لٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 58 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز اضافے کے بعد 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 6 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔