ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں عروہ نے ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی

ہانیہ کا کردار میں کر رہی تھی یہاں تک کہ کئی قسطیں بھی ریکارڈ ہو گئی تھیں، عروہ حسین


ویب ڈیسک January 02, 2020
ہانیہ کا کردار میں کر رہی تھی یہاں تک کہ کئی قسطیں بھی ریکارڈ ہو گئی تھیں، عروہ حسین فوٹو: فائل

معروف اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین نے مشہور ترین ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں عروہ حسین کا حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'میرے پاس تم ہو' میں ہانیہ کا جو کردار حرا مانی ادا کر رہی ہیں دراصل وہ کردار میں کر رہی تھی یہاں تک کہ کئی قسط بھی ریکارڈ ہو گئی تھیں لیکن اس دوران میں فلم''ٹچ بٹن'' جوکہ میری اپنی پروڈکشن میں بن رہی ہے اس کی شوٹنگ کے لئے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب چلے گئی تھی۔

عروہ حسین نے کہا کہ شہر ننکانہ صاحب میں فلم کا بڑا سیٹ لگنے کی وجہ سے میں اتنی مصروف تھی کہ خود کو وہاں سے باہر نکال نہیں سکی اور یہ بد قسمتی ہی تھی کہ میں نے اس وقت ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ سے مزید کام جاری رکھنے پر معذرت کر لی جس پر وہ مجھ سے ناراض بھی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کی ننھی بھانجی بھی ''میرے پاس تم ہو'' کی مداح

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ میں فلم ''ٹچ بٹن'' کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی تو باقائدہ طور پر اُن کے پاس جا کر معافی بھی مانگی کیوں کہ وہ وقت میرے لئے مشکل ترین وقت تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونیا حسین نے ''میرے پاس تم ہو'' کو ٹھکرانے کی وجہ بتادی

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ' میر پاس تم ہو' ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے مقبول ترین ڈرامہ بن گیا ہے جس میں بزنس مین شہوار کا کردارعدنان صدیقی جب کہ ٹیچر ہانیہ کا کردار حرا مانی ادا کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔