ملا فضل اللہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بن سکتے ہیں امریکی میڈیا

طالبان کی شوریٰ نے تنظیم کے سربراہ کیلیے شیخ خالدحقانی اورملا فضل اللہ کے ناموں پرغور کیا، رپورٹ

طالبان کی شوریٰ نے تنظیم کے سربراہ کیلیے شیخ خالدحقانی اورملا فضل اللہ کے ناموں پرغور کیا، رپورٹ۔ فوٹو؛ فائل

امریکی میڈیانے دعوی کیاہے کہ ملافضل اﷲ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بن سکتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق طالبان کی شوریٰ نے تنظیم کے سربراہ کیلیے شیخ خالدحقانی جن کا تعلق صوابی اورملا فضل اللہ جن کاتعلق سوات سے ہے کے ناموں پرغورکیا۔شوریٰ کے ارکان دونوں کے ناموں پر تقسیم ہیں۔ذرائع کے مطابق ملا فضل اللہ کو رابطہ کرکے ان کا نام زیرغورلانے سے متعلق آگاہ کردیاگیاہے۔

ادھر امریکی ٹی وی چینل این بی سی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ایک کمانڈرنے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کوغیراسلامی عمل سمجھتے ہیں اس لیے ہم اپنے امیرکاانتخاب اکثریت کی بنیادپرنہیں کرتے بلکہ یہ دلائل کی بنیادپرہوتاہے،تحریک طالبان کے امیرکے انتخاب میں تاخیرملک بھرسے تعزیتوں کاسلسلہ جاری رہنے اور شوریٰ کے ممبران کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ہوئی۔واضح رہے ملالہ یوسفزئی پرحملہ کرانے والاکمانڈر ملا فضل اللہ اورقبائلی رہنماو عالم حافظ سعیدخان کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ کیلیے بڑے امیدوارہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story