قومی بچت کی متعدد اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی

نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا


Business Reporter January 02, 2020
نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا (فوٹو: فائل)

حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔

بہبود اور پینشن اسکیمز کا منافع 12 اعشاریہ 48 سے 24 پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 24 ہوگیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 10 اعشاریہ 68 فیصد سے 28 بیسز پوائنٹس کم کرکے 10 اعشاریہ 40 فیصد کردیاگیا ہے۔

بہبود اور پینشن اسکیمز کا منافع 12 اعشاریہ 48 سے 24 پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 24 جب کہ ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 36 بیسز پوائنٹس کم کر کے 10 اعشاریہ 56 فیصد کردیا گیا ہے قبل اس پر منافع 10 اعشاریہ 92 کی شرح سے دیا جارہا تھا۔

اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ کا منافع بھی 40 بیسز پوائنٹس کم کر کے 8.60 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔