قندیل قتل کیس سعودیہ میں گرفتار مقتولہ کا بھائی پاکستان کے حوالے

گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا۔


News Agencies January 03, 2020
گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سعودی انٹرپول نے قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور مقتولہ کے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا اور اب دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں