اسٹیٹ بینک کو HBFC میں تمام شیئرز فروخت کرنیکی ہدایت

مرکزی بینک کے HBFC میں 90 فیصد شیئرز ہیں، فروخت سے نجکاری کی راہ ہموار ہوگی


Zafar Bhutta January 03, 2020
وفاق کی ہدایت پر عمل درآمد اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی کلیئرنس سے مشروط

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (ای بی ایف سی) میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ہاؤسنگ فنانس کے سرکاری ملکیتی ادرے میں اسٹیٹ بینک کی شیئرہولڈنگ90.31 فیصد ہے۔ گذشتہ ہفتے نجکاری کمیشن بورڈ نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے ایم سی بی بینک، ای وائی فورڈ رہوڈز، ایلکسر سیکیورٹیز پاکستان (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور حیدرموٹااینڈ کو کی بہ طور مالیاتی مشیر تقرری کی منظوری دی تھی۔ اس مقصد کے لیے یہ کنسورشیئم کم از کم 80.3 ملین روپے معاوضہ لے گا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق ایچ بی ایف سی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں 31 دسمبر 2016 تک حکومت کے شیئر 62.50 فیصد اور باقی 37.50 فیصد اسٹیٹ بینک کی ملکیت تھے۔

7 نومبر 2017 کو اس وقت کے وزیرخزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کو جاری کی گئی کریڈٹ لائنز کا معاملہ زیرغور آیا اور مرکزی بینک کی کریڈٹ لائنز کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں سرمائے میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نومبر 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں شیئرز حاصل کرنے کی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں