ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں فردوس عاشق اعوان

تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو تقویت دی جانی چاہیے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک January 03, 2020
تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو تقویت دی جانی چاہیے، فردوس عاشق اعوان فوٹوفائل

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون میں جو سقم موجود تھا پارلیمنٹ اسے درست کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو تقویت دی جانی چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کو توسیع کے معاملے پر دانشمندی کا ثبوت دیا، ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں، سیاسی معاملات میں اختلاف رہےگا لیکن قومی معاملات پر ہم یکجا ہیں۔

قبل ازیں ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دارہے، دورہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200 ملین ڈالر کی سپورٹ معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی، دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں