کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری135ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ایسٹ،ویسٹ اورسائوتھ زونز میں پولیس کی کارروائیاں، متعدداشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے،بھاری مقدارمیں منشیات ضبط کرلی گئی

لیاقت آباد،پاک کالونی،لائنز ایریا،لیمارکیٹ،اورنگی،سائٹ ودیگرعلاقوںمیں رینجرزکے چھاپے،گینگ وارملزمان اورمتعددسیاسی کارکن گرفتار فوٹو: فائل

پولیس اوررینجرزنے شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اورچھاپہ مارکارروائیوں میں 135ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں34ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 پستول، 11 رائونڈز،ایک دستی بم نقدرقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی،ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتارملزمان میں ایک اشتہاری اور8مفرور ملزمان شامل ہیں۔ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 21 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے6پستول ، 18 رائونڈز، ایک موٹرسائیکل اورمنشیات برآمدکرلی،ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھوکے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 مفرور اوراشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔




سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں31ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے7پستول، ایک رپیٹرز،ایک موٹر سائیکل، موبائل فون،نقدرقم اورمنشیات برآمدکرلی گئی،ایس ایس پی سائوتھ منیر احمدشیخ کے مطابق گرفتارملزمان میں 11 مفروراوراشتہاری ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

رینجرزنے اﷲ داد گوٹھ،شرافی گوٹھ،لیاری، شیر پائو کالونی، چشتی نگر ، ماڈل کالونی، گلشن اقبال ، عوامی کالونی نارتھ ناظم آباد ، گلشن مزدور ، زینت اسکوائر لیاقت آباد ،پاک کالونی ، الکرم اسکوائر، لائنز ایریا ،جیکب لائن ، شو مارکیٹ ، لی مارکیٹ ، منصور نگر اورنگی ٹائون ، سائٹ، دادگوٹھ لاسی گوٹھ ، پپری ، دھنی بخش گوٹھ ، گلزار کالونی ، فائر بریگیڈ فلیٹس، گلبرگ اورہارون آباد، گلشن اقبال صنوبر ہائٹس آلا آصف اسکوائر،یعقوب شاہ بستی، پیراڈائز چوک ،نواز شریف پارک ، گرو مندر سے ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 49ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں لیاری گینگ وار ،کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور سیاسی جماعتوں کے گروپوں کے ملزمان شامل ہیں، حراست میں لیے جانیوالے ملزمان کے قبضے سے ایل ایم جی،ایس ایم جیز، رائفل،شاٹ گنز اورمختلف اقسام کی گولیاں برآمدکر لی گئیں۔
Load Next Story