پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدرکرتا ہے صدر ممنون حسین

دوطرفہ تجارتی روابط اوراقتصادی تعلقات کوتقویت دینے کی ضرورت ہے ، ایرانی سفیر کی ملاقات


APP/Numainda Express November 07, 2013
اسلام آباد: صدر ممنون حسین پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا حقیقیاں سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کی بہت زیادہ قدرکرتا ہے، دوطرفہ روابط بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کومزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیاں سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔صدر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تجارتی ، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔



ایرانی سفیر نے ایرانی قیادت کی نیک خواہشات صدر تک پہنچائیں،صدر نے بھی اسی طرح کے خیرسگالی جذبات ظاہر کرتے ہوئے ایران کے نومنتخب صدراور عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔علاوہ ازیںصدر ممنون حسین نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میںایک پروقار تقریب میں مری کی ہونہار طالبہ فرح شیخ امان اللہ کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادسے بی ایس سی ہسٹری کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے پرگولڈ میڈل دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں