پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن واپس

پولیس اور رینجرز نے فارم ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔


ویب ڈیسک November 07, 2013
پولیس اور رینجرز نے فارم ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ فوٹو: فائل

چیف کمشنر اسلام آباد نے پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی رہائی کے تحریری احکامات کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد نے پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا، جس کے سابق صدر کا فارم ہاؤس اب ان کی رہائش گاہ میں تبدیل ہوگیا اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ سمیت جیل کا دیگر عملہ چک شہزاد فارم ہاؤس سے چلا گیا ہے، تاہم پولیس اور رینجرز نے فارم ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی ججزنظربندی ، بینظیر بھٹو قتل ،اکبر بگٹی قتل اورعبدالرشیدغازی قتل کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی کے احکامات جاری کردیئے، تاہم ان کا نام اب بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں