حکومت نے مقررہ مدت میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے معذرت کرلی

اتنی کم مدت میں 40 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں، سیکریٹری کابینہ ڈویژن کا الیکشن کمیشن کو جواب

سیکریٹری کابینہ ڈویژن حکومتی مؤقف تحریری شکل میں پیش کریں، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

حکومت نے کروڑوں بیلٹ پیپرز مقررہ مدت میں چھاپنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔


کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حکومتی ذمہ داران سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے پر بات ہوئی تاہم اتنی کم مدت میں 40 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکومتی مؤقف تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کے الیکشن کمیشن نے سندھ میں 27 نومبر اور پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے تاہم بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور مقناطیسی سیاہی کے انتظامات جیسے بڑے مسائل اسے درپیش ہے۔
Load Next Story