شین واٹسن کا پاکستانی مداحوں کیلیے اردو میں خصوصی پیغام 

پاکستانیوں میں ایک بار پھر پی ایس ایل پاکستان کھیلنے آرہا ہوں، شین واٹسن


ویب ڈیسک January 03, 2020
پاکستانیوں میں ایک بار پھر پی ایس ایل پاکستان کھیلنے آرہا ہوں، شین واٹسن

ISLAMABAD: آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں سے پی ایس ایل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بلے باز شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شین واٹسن کا پیغام جاری کیا گیا جس میں سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا کہ پاکستانیوں میں ایک بار پھر پی ایس ایل پاکستان کھیلنے آرہا ہوں، آپ سب لوگ ہمیں سپورٹ کریں اور اس بار ہرطرف کوئٹہ کوئٹہ ہوگا۔



خیال رہے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ کی سیزن ون کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور تین بار فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم رکن ہیں۔

واضح رہے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا کا آغاز 20 فروری سے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب کراچی جب کہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔