ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کو ہرا کرفائنل میں پہنچ گئی

ناقابل شکست پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے مات دی۔


ویب ڈیسک November 07, 2013
پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر نے 2 جبکہ کپتان محمد عمران، رضوان جونئیر اور عبدالحسیم خان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ فوٹو: فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن پاکستان روایتی حریف بھارت کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

جاپان کے شہر کاکامیگارا میں جاری تیسری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول پنالٹی کارنر پر کپتان محمد عمران نے کیا، دوسرے ہاف میں پاکستان نے 4 کے مقابلے 5 گول کی برتری حاصل کر کے حریف ٹیم کو ایک اور شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر نے 2 جبکہ محمد عمران، رضوان جونئیر اور عبدالحسیم خان نے ایک، ایک گول کئے۔ ناقابل شکست قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ جمعے کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔