پاکستانی ٹیم بھارت میں شیڈول ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ریسلرز کے پاس بہترین کارکردگی سے ٹوکیو اولمپکس میں جانے کا بہترین موقع ہے، سیکرٹری پی ڈبلیو ایف


Muhammad Yousuf Anjum January 03, 2020
ریسلرز کے پاس بہترین کارکردگی سے ٹوکیو اولمپکس میں جانے کا بہترین موقع ہے، سیکرٹری پی ڈبلیو ایف

PESHAWAR: پاکستان ریسلنگ ٹیم فروری میں بھارت میں شیڈول ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

ایشائی ممالک کے ریسلرز کا سب سے بڑا میلہ 18 فروری سے 23 فروری تک نئی دہلی میں ہوگا، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ہمسایہ ملک میں شیڈول 6 روزہ مقابلوں کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ سے جلد کیمپ لگانے کی اپیل کی ہے۔

ریسلنگ فیدڑیشن کے سیکرٹری ارشد ستار کے مطابق بھارتی منتظمین کو ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے اور یونائیٹیڈ ورلڈ ریسلنگ فیدڑیشن کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے، اب باقاعدہ دعوت نامہ ملنے کے بعد ویزا پراسس کا آغاز کردیاجائے گا۔

سیکرٹری پی ڈبلیو ایف کے مطابق ایشین چیمپئن شپ میں شرکت اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس ایونٹ میں حصہ لینے والے ریسلرز ہی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کے اہل ہوں گے، جو 27 سے 29 مارچ تک چین میں شیڈول ہے، ہم نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو جلد سے جلد کیمپ لگانے کے لیے خط لکھ دیا ہے، اس سے پہلے بھی ہم فنڈز کی قلت کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ میں نہیں جاسکے تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہمارے ریسلرز کے پاس چانس ہوگا کہ وہ بہترین کارکردگی دکھاکر ٹوکیو اولمپکس کے لیے راستہ ہموار کرسکیں، ریسلنگ فیدڑیشن نے ہمیشہ ہر سطح پر پاکستان کو میڈل جیت کر دیئے ہیں۔ اس بار بھی مایوس نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں