عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پرلگ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 اور 10 گرام میں 1157 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے اضافے کے بعد 89650 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کے اضافے سے سونا 1551 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350روپےاور1157روپےکا اضافہ ہوگیا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر89650 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 76860 روپے ہوگئی ہے، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1020روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 874 روپے50 پیسے پرمستحکم رہی۔