الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ اور بلوچستان کی انتخابی فہرستیں منجمد کر دیں

تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات تک انتخابی فہرستوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔


ویب ڈیسک November 07, 2013
سندھ میں 27 نومبر، جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی انتخابی فہرستیں منجمد کر دیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ90 لاکھ سے زائد، پنجاب میں 4کروڑ93 لاکھ سے زائد جبکہ بلوچستان میں 34 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے ان تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اس لئے ان صوبوں میں انتخابی فہرستیں منجمد کر دی گئیں ہیں اب ان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات تک انتخابی فہرستوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں 27 نومبر ، جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |