لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب حکومت کوجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کا سیکشن 18 بنیادی حقوق کےمنافی ہے تاہم حکومت پنجاب کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار ہے۔ فیصلہ


ویب ڈیسک November 07, 2013
جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی. فوٹو: فائل

KARACHI: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کے خلاف دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب اسمبلی میں منظور کرایا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کا سیکشن 18 بنیادی حقوق کے منافی ہے تاہم صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار حکومت پنجاب کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 منظور کرایا تھا جس کے تحت صوبے میں بلدیاتی انتخابات غیر سیاسی بنیادوں پر ہونے تھے تاہم اس کے خلاف تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں