بلوچستان امن او مان کیس کی سماعت اٹارنی جنرل پاکستان کوئٹہ طلب

چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے بلوچستان میں تعینات کئے گئے ستراہ افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔


ویب ڈیسک September 03, 2012
چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے بلوچستان میں تعینات کئے گئے ستراہ افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔ فوٹو آئن لائن

امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، عدالت نےاٹارنی جنرل عرفان قادرکوکوئٹہ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نےکہا ہے کہ خضدار، پنجگورسمیت نواضلاع میں حالات خراب ہیں اور جوکچھ بلوچستان میں ہورہا ہے وفاق کواس سے دلچسپی نہیں ہے، چیف جسٹس کے استفسار پرسی سی پی اونےبتایا کہ جج کے قتل کی ذمہ داری کالعدم لشکرجھنگوی نےقبول کی ہے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے بلوچستان میں تعینات کئے گئے سترہ افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں