عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

صوبہ عنبر میں خودکش بمبار نےدھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی فوجی بیس سے ٹکرا دی جس کےنتیجےمیں 3 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے

عراق کے صوبے عنبر میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی فوجی بیس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، فوٹو: فائل

عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا بغداد کے علاقے جدیدہ میں کیا گیا جہاں دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے، دھماکے سے قریبی واقع مکانات اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دوسرا دھماکا بغداد کے جنوبی علاقے میں ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

عراق کے صوبے عنبر میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی فوجی بیس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے دھماکے کی فوٹیج بنانے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا،عراقی شہر بلد میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ موصل میں فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story