سوڈان میں اجنبی ایس ایم ایس موصول ہونے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

سوڈانی شخص نے متعدد بار متعلقہ نمبر پر فون کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار اس شخص کا موبائل فون بند ملا


ویب ڈیسک November 07, 2013
سوڈانی شخص نے متعدد بار متعلقہ نمبر پر فون کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار موبائل فون بند ملا۔ فوٹو؛ فائل

سوڈان میں ایک شخص نے موبائل فون پر ایک اجنبی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد غصے میں آکر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

سوڈانی اخبار ''الخرطوم'' کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے رہائشی شخص کوموبائل پر ایک ایس ایم موصول ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تاکہ وہ اس کے ساتھ شادی کر سکے، سوڈانی شخص نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی سے اجنبی نمبر سے آنے والے ایس ایم ایس اور بھیجنے والے کے بارے میں پوچھا لیکن اس کی بیوی نے اس ایس ایم ایس اور اس کے بھیجنے والے شخص سے لا تعلقی کا اظہار کیا، سوڈانی شخص نے متعدد بار متعلقہ نمبر پر فون کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار موبائل فون بند ملا جس پر وہ شخص اور زیادہ عصے میں آگیا اور اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |