لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی

ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک January 04, 2020
ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی ڈاکو اور مافیا نظر نہ آئے، وزیراعظم کی آئی جی کو ہدایت

پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے، ڈکیتی کی واردات میں گھر کے مالی کے بیٹے پر شبہ ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔

واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔ گھر واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑانقصان نہیں ہوا، ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں