سونے کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

فی تولہ سونا  90800 روپے اور دس گرام سونا مہنگا ہوکر 77846 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک January 04, 2020
عالمی بازار میں سونا 1ڈالربڑھکر1552 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 90 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1552 ڈالر کا ہوگیا، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 90 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی نئے ریکارڈ کے ساتھ 77 ہزار 846 روپے پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔