ایفی ڈرین کیس علی موسی گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانتیں خارج فوری گرفتاری کا حکم

ملزمان کے وکلا کے موقف کے مطابق ملزمان کو عدالتی میں پیشی کے ثمن جاری نہیں کئے گئے۔


ویب ڈیسک September 03, 2012
ملزمان کے وکلا کے موقف کے مطابق ملزمان کو عدالتی میں پیشی کے ثمن جاری نہیں کئے گئے۔

ایفی ڈرین کیس میں ملوث علی موسی گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانتیں خارج کردی گئی ہیں، عدالت کی طرف سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے قیصر شیرازی کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عباد الرحمن لودھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی اور و فاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کی ضمانتیں خارج کردی گئی ہیں اور دونوں ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دی دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے وقت ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے، جس پر ملزمان کے وکلاء کے موقف کے مطابق ملزمان کو عدالتی میں پیشی کے ثمن جاری نہیں کئے گئے تھے۔

مخدوم شہاب الدین کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم شہاب الدین کا کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

ملزمان کے وکلاء منگل کے روز سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں