سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز کو سی این جی کل فراہم کی جائے گی

آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقع ہے نتیجے میں سپلائی معمول پر آنے کا امکان ہے


Staff Reporter January 04, 2020
آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقع ہے نتیجے میں سپلائی معمول پر آنے کا امکان ہے (فوٹو: فائل)

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے جو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ فیصلہ ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سمیر نجمل اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

سمیر نجمل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقعات ہیں جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی سپلائی معمول پر آنے کا قوی امکان ہے اور سی این جی سیکٹر کا بحران ختم ہوجائے گا جس کے بعد اس شعبے کے لیے ناغے کا سابقہ شیڈول بحال کردیا جائے گا۔

سمیر نجمل نے بتایا کہ گزشتہ طویل دورانیے سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی عدم فراہمی کے سبب فلنگ اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے جبکہ عام آدمی سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔