فیصل آباد میں 5 کلو مٹھائی کی شرط پر نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا


ویب ڈیسک January 04, 2020
نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

نواحی علاقے ماموں کانجن میں 5 کلو مٹھائی کی شرط جیتنے کی کوشش کے دوران نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 20 سالہ شاہ نیر نے دوست سے 70 کلو وزنی لکڑی اٹھانے کی شرط لگائی جو جیتنے پر 5 کلو مٹھائی دینے کا طے ہوا۔

نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا۔

نوجوان کی اچانک موت کی اطلاع گھر پہنچے پر ہنستے بستے گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ اور رشتہ دار نوجوان کو کو گلے لگا کر روتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں