سری لنکا کا فوجی طیارہ چائے کے کھیتوں میں گر کر تباہ 4 اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور دو اہلکار شامل ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2020
طیارے میں دو پائلٹس اور 2 اہلکار سوار تھے، فوٹو : ٹویٹر

WASHINGTON: سری لنکا فضائیہ کا طیارہ ایک جزیرے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے ایئربیس ویرا ولا سے اُڑان بھرنے والے چینی ساختہ فوجی طیارہ وائے-12 کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے کی منزل راتمالانہ تھی تاہم طیارہ راستے میں ہی لاپتا ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم کے سرچ آپریشن کے دوران فوجی طیارے کا ملبہ پہاڑی علاقے میں چائے کے کھیتوں سے مل گیا، زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے طیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس کے علاوہ 2 اہلکار بھی موجود تھے، چاروں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/Kavinthans/status/1212962385474002945?s=20

سری لنکا کے وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے کے اندر حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سال 2014ء میں بھی ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں