بغداد میں امریکی ایئربیس اور سفارت خانے پر راکٹ حملے

راکٹ ایئربیس کے اندر آگرے جہاں امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے


AFP/Reuters January 04, 2020
راکٹ ایئربیس کے اندر آگرے جہاں امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے (فوٹو: فائل)

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی ایئربیس اور امریکی فوجیوں کی رہائشی کالونی پر راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

امریکی اور عرب میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں کا ہدف امریکی شہری اور امریکن ایئر بیس تھی ممکنہ طور پر یہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

یہ پڑھیں : امریکا کا عراق میں ایک اورفضائی حملہ، 5 افراد ہلاک

عراقی فوج نے کہا ہے کہ بغداد سے ملحقہ ہائی سیکیورٹی گرین زون میں متعدد راکٹس آگرے جہاں سرکاری عمارات ہیں، متعدد فارن مشنز کے لوگ مقیم ہیں جب کہ امریکی سفارت خانہ بھی قائم ہے۔

عرقی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسی طرح بغداد سے 80 کلومیٹر دور موجود بالاد ایئر بیس پر بھی راکٹ حملے ہوئے جہاں عراق میں تعینات امریکی فوجی موجود ہیں جس کے بعد جاسوس ڈرون فوری طور پر اطراف میں روانہ کردیے گئے تاکہ راکٹ حملے کرنے والوں کا پتا لگایا جاسکے، حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ

عراقی فوج کے برعکس عراقی پولیس نے رائٹر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گرین زون کے حملے میں پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرم امارات نے امریکن سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔