سام سانگ گلیکسی سیریز کا نیا ماڈل فروری میں لانچ ہونے کا امکان

عین ممکن ہے کہ نئے سال کی مناسبت سے سام سانگ گلیکسی کے نئے ماڈل کو ’ایس-11‘ کے بجائے ’ایس-20‘ کا نام دیا جائے


ویب ڈیسک January 05, 2020
نئے سال کی مناسبت سے نئے گلیکسی موبائل کو ’ایس-11‘ کے بجائے ’ایس-20‘ کا نام دیئے جانے کا امکان ہے (فوٹو : فائل)

موبائل کی دنیا میں ایک اور جدید اضافہ محض ایک ماہ کی دوری پر ہے سام سانگ نے اپنی گلیکسی سیریز کا نیا ورژن آئندہ ماہ کی 11 تاریخ کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سام سانگ کے نئے موبائل کے لیے بے تاب صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نوید سنائی دے رہی ہے، سام سانگ گلیکسی کے نئے ماڈل یا ماڈلز کی نقاب کشائی ممکنہ طور پر 11 فروری کو ہونے جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نئے سام سانگ گلیکسی موبائل کا پرومو ہوا ہے جو کسی طرح لیک کیا جارہا ہے گو ادارے کی جانب سے تاحال پرومو جاری نہیں کیا گیا۔

سام سانگ گلیکسی 10 کے بعد صارفین پرامید ہیں کہ اب سام سانگ 11 لانچ کیا جارہا ہے تاہم دسمبر میں بھی یہ افواہ عروج پر تھی کہ نئے سام سانگ گلیکسی کو ایس 11 کے بجائے کسی دوسرے نام سے لانچ کیا جائے گا۔



سام سانگ کی جانب سے کسی آفیشل بیان کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے ہر سال ہی صارفین کی جانب سے تُکے لگائے جاتے ہیں اس بار بھی اکثریت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے موبائل کا نام نئے سال کی مناسبت سے 'ایس-20' رکھا جائے گا۔

اصل بات کیا ہے کہ اس کے لیے بے چین مداحوں کو اپنے دلوں کو 11 فروری تک تھام کر رکھنا ہوگا تاہم سوال یہ ہے کہ کیا سام سانگ کا نیا موبائل سخت مقابلے کی اس دوڑ میں برتری کو برقرار رکھ پائے گا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں