جیمز پیٹنسن اور اسٹورٹ براڈ مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے

گیند پہلے کندھے پر لگی پھر گلوز اور بیٹ کے پشت سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جالگی۔


Sports Desk January 05, 2020
گیند پہلے کندھے پر لگی پھر گلوز اور بیٹ کے پشت سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جالگی۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹر جیمز پیٹنسن انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کرکٹر جیمز پیٹنسن انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ نیل ویگنر کی شاٹ گیند کو پیٹنسن نے کور کی جانب کھیلنا چاہا مگر باؤنس اندازے کے مطابق نہیں تھا، گیند پہلے کندھے پر لگی پھر گلوز اور بیٹ کے پشت سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جالگی، خود پیٹنسن بھی اس انداز میں آؤٹ ہونے پر حیران دکھائی دیے۔

اسی طرح جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر اسٹورٹ براڈ عجیب انداز میں آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے، پہلے دن کے اختتامی سیشن کے دوران وہ کاگیسو ربادا کے یارکر کی لائن کو سمجھ ہی نہیں پائے، جس پر گیند درمیانی اسٹمپ پر جالگی مگر براڈ کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ گیند ان کے نیچے سے ہوتی ہوئی وکٹ پر جالگی اور انھوں نے شارٹ تک نہیں کھیلا، اس دلچسپ انداز میں آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین خوب جملے کس رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں