کینگروز علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش ریویو بھی کام نہ آ سکا

پیٹ کمنز کی کیوی کھلاڑی ٹام بلنڈیل کے خلاف کیچ کی اپیل کو امپائر علیم ڈار نے مسترد کردیا۔


Sports Desk January 05, 2020
پیٹ کمنز کی کیوی کھلاڑی ٹام بلنڈیل کے خلاف کیچ کی اپیل کو امپائر علیم ڈار نے مسترد کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز امپائر علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے، ریویو بھی کام نہ آ سکا۔

مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ انھوں نے آواز سنی ہے، جس پر آسٹریلیا نے فیصلے کو چیلنج کیا تاہم تھرڈ امپائر نائجل لونگ نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا، ری پلیز میں بیٹ پر ہاٹ اسپاٹ کا چھوٹا سے نقطہ موجود تھا۔

کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہاکہ یہ آؤٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں