شناختی کارڈ شرط کے بدلے تاجروں کیلیے شرح ٹیکس میں کمی

شناختی کارڈ کی شرط ہر فروخت پر قانونی شکل اختیا ر کر گئی ہے۔


Irshad Ansari January 05, 2020
شناختی کارڈ کی شرط ہر فروخت پر قانونی شکل اختیا ر کر گئی ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے واضح کیا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ قوانین میں درستگی کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق بہت سے ٹیکس گزار ، کم از کم ٹیکس کی زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروِخت کے درست اعداد و شمار دینے سے گریز کیا کرتے تھے ، فروخت کے درست اعدادوشمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا ہے ، تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیا نے درجہ کے تاجران کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داریوں سے مبرا کر دیا گیا۔

تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ریٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا،تاجر تنظیموں نے اپنے نمائندگان بھی نامزد کر دیئے ہیں تاکہ کم ٹیکس دینے والے کاروبار کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔ مزید برآں تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لئے ایف بی آر کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے تعاون کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری لانا چاہتا ہے اور محاذ آرائی سے گریز چاہتا ہے۔ ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت معاشی سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر ٹیکس اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور معیشت کو دستاویزی بنانے کے مقصد کو بھی حاصل کیا جا سکے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں