راولپنڈی اسلام آباد میں 7 گھنٹے مسلسل بارش

مون سون کی ہوائیں تین روز میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پہنچ جائیں گی

مون سون کی ہوائیں تین روز میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پہنچ جائیں گی، فوٹو : فائل

پیر کی صبح فجر کے وقت شروع ہونے والی بارش 7 گھنٹے تک مسلسل جاری رہی ، بارش کے بعد موٹروے پر پھسلن کے باعث دو افراد جاں بحق، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دوہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں تین روز میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی پہنچ جائیں گی، اسلام آباد میں ایک سو اکسٹھ ملی میڑ جبکہ راولپنڈی میں اسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح پندرہ سے بیس فٹ بلند ہوئی اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، چکوال، کلر کہار ،بلکسر اور دیگر علاقوں میں بھی موسلادھاربارش۔

بارش کے نتیجے میں کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثوں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اعظم سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ، حادثہ بلکسر کے مقام پر بارش کے بعد پھسلن کے باعث پیش آیا۔
Load Next Story