ملائیشیا سے شادی کے لیے آنے والا سکھ نوجوان پشاور میں قتل

قاتلوں نے رویندر کو قتل کے بعد اسی کے فون سے گھر والوں کو قتل کی اطلاع دی، پولیس


احتشام خان January 05, 2020
30 سالہ رویندر سنگھ کی چند روز بعد شادی تھی فوٹو: ایکسپریس

TOBA TEK SINGH: چمکنی میں نامعلوم افراد نے ملائیشیا سے اپنی شادی کے لیے آنے والے سکھ نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رویندرا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ ملائیشیا میں کاروبار کرتا تھا۔ اس کی چند روز بعد شادی تھی، اسی سلسلے میں وہ اپنی خریداری کے لیے پشاور آیا تھا، نامعلوم افراد نے رویندر کو قتل کرنے کے بعد اسی کے فون سے مقتول کے گھر والوں کو باقاعدہ خبر بھی دی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قتل کی وجہ کوئی دشمنی بھی ہوسکتی ہے۔ مقتول رویندر سنگھ کے بھائی تویندر سنگھ ولد اتم رام سنگھ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔