جوکر اکشے کمار کی ناکام ترین فلم ثابت

اکشے کمار کی سنچری فلم باکس آفس پر چوتھے دن ہی مٹی کا ڈھیر ہو گئی


ویب ڈیسک September 03, 2012
اکشے کمار کی سنچری فلم باکس آفس پر چوتھے دن ہی مٹی کا ڈھیر ہو گئی، فوٹو آئی اے این ایس

"جوکر" اکشے کمار کی ناکا م ترین فلم ثابت ہو گئی۔

پچاس کروڑ کی لاگت سےبننے والی اکشے کمار اور سناکشی سہنا کی فلم "جوکر" شائقین کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ بالی ووڈ کے مطابق اکشے کمار کی دس سال میں ریلیز ہونے والی فلموں میں جوکر نے سب سے کم بزنس کیا ۔

اکشے کمار کی فلم باکس آفس پر چوتھے دن ہی مٹی کا ڈھیر ہو گئی۔ ہفتے کے آخر میں باکس آفس کلکشن کے مطابق جوکر بھارت میں صرف چار کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں