بھارت کا کوئی ظلم کشمیریوں کو آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا شہباز شریف

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے، صدر (ن) لیگ


ویب ڈیسک January 05, 2020
کشمیریوں کے جائز، قانونی اور پیدائشی حق کے لئے پورا پاکستان متحد ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کا کوئی ظلم کشمیریوں کو آزادی کے حق سے نہ پیچھے ہٹاسکا اور نہ ہی ہٹا سکے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کرکے اپنا فیصلہ سنادیا تھا لیکن کشمیری 71 برس بعد بھی عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں ، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے، عالمی برادری 150دن سے جاری محاصرہ، قید اور قدغنیں ختم کرائے، عالمی برادری ظالم و مظلوم اور قانون پسند و قانون شکن میں تفریق نہیں کرے گی تو دنیا ظلم کے جہنم میں جاگرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کو یاد دلانا ہے کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، کشمیریوں کے جائز، قانونی اور پیدائشی حق کے لئے پورا پاکستان یک جان اور متحد ہے، بھارت کا کوئی ظلم کشمیریوں کو آزادی کے حق سے نہ پیچھے ہٹاسکا اور نہ ہی ہٹا سکے گا، تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں دینے والے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، آج سردار ابراہیم اور قاضی حسین احمد کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔