آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب

اجلاس میں آرمی ایکٹ، ایئر فورس ایکٹ اور نیوی ایکٹ پر کی منظوری دی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک January 05, 2020
سکریٹری قومی اسمبلی نے 3 جنوری کے اجلاس پر اعتراضات اٹھائے تھے فوٹو: فائل 

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ آرمی ایکٹ، ایئر فورس ایکٹ اور نیوی ایکٹ پر غور اور ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سکریٹری قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے 3 جنوری کو ہونے والے اجلاس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین کمیٹی امجد نیازی کی غیر موجودگی پر جمیل احمد خان نے 3 جنوری کے اجلاس کی صدارت کی حالانکہ انہیں قواعد کے تحت عبوری چیئرمین نہیں بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین بھی شریک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔