جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ کھڑی فصلیں تباہ

فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے، مقامی کسانوں کا مطالبہ


ویب ڈیسک January 05, 2020
ٹڈی دل کے حملے سے گندم اور سرسوں کی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا فوٹو: فائل

جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ آور ہوکر سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس اور چولستان کے مختلف دیہات میں تڈی دل سے رواں سیزن میں تیسرا حملہ کیا ہے، جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی کسان مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر اطلاع دینے کے باوجود محکمہ زراعت کا کوئی افسر موقع پر نہیں پہنچا، انہوں نےمطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں