ایرانی ہیکرز نے امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے، ہیکرز کا پیغام


ویب ڈیسک January 05, 2020
ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے، ہیکرز کا پیغام

لاہور: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرزنے ویب سائٹ پرآیت اللہ خامنہ ای کی تصویراور ایرانی پرچم لگا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔